نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اننگز اور 49 رنز سے شکست دیدی
ٓٓآکلینڈ:نیوزی لینڈ نے یہاں کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف بڑی کامیابی سمیٹتے ہوئے اسے اننگز اور 49رنزسے شکست دے کر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں پہلی اننگز میں صرف58رنز پرآوٹ ہو گئی تھی ۔ 2دن بارش کے باوجود انگلینڈ ٹیم اپنی بری کارکردگی کے باعث شکست سے نہیں بچ سکی طرح متاثر ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن کی ریکارڈ ساز اور ہینری نکولز کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت8وکٹوں پر427رنز بناتے ہوئے 369رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ڈیکلیئر کردی ۔ انگلش بولرز اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے 3،3 وکٹیںحاصل کیں۔ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں قدرے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم کو ئی بیٹسمین بڑی اننگز نہیں کھیل سکا اور 320 کے اسکور پرپوری ٹیم سمٹ گئی۔ انگلش ٹیم کو اننگز اور49رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 66، مارک اسٹونمین 55،کرس ووکس 52 اور کپتان جوئے روٹ 51 رنز کے ساتھ نصف سنچریاں بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے بولرز ٹرینٹ بولٹ،نیل ویگنر اور ٹوڈ ایسٹل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں6وکٹیں لینے والے ٹرینٹ بولٹ کوٹیسٹ میں 9 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کے اعزاز دیاگیا۔