ساﺅتھ ڈیون ..... ممتاز گلوکارہ کیٹ بش نے جنوبی ڈیون میں ایک پہاڑی پر بہت ہی اعلی قسم کا محل نما مکان خریدا تھا۔ مگر حالیہ تباہ کن طوفان ایما نے اسے بری طرح متاثر کیا ہے۔اسکی بنیادیں ہل گئی ہیں اور ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ یہ خوبصورت محل نما مکان جو لب ساحل پہاڑی پر ہے کسی وقت بھی گر سکتا ہے۔ گلوکارہ نے یہ مکان جسکی موجودہ قیمت 4کروڑ پونڈ بتائی جاتی ہے ۔ 2005ءمیں 25لاکھ پونڈ میں خریدا تھا اور اسی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں۔ 2014ءمیں ان کے گھر سے متصل جگہ پر ایک فٹ پاتھ بنادیا گیا جس کے بعد مقامی بلدیاتی کونسل نے انہیں خبردار کیا کہ فٹ پاتھ بننے کے بعد جو زمین کٹی ہے اس نے انکے مکان کو مخدوش بنادیا ہے اسلئے وہ ہوشیار رہیں ۔ خاتون گلوکارہ تمام تر احتیاط بر ت رہی تھیں مگر حالیہ طوفان ایما نے ان کی ساری کوششو ںپر پانی پھیر دیا ہے او ریہ خطرہ بڑھ گیا ہے کہ مکان کسی بھی وقت منہدم ہوکر گر جائیگا اور سمندر کا حصہ بن جائیگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیٹ کے مکان کے مقابلے میں ایک اور مکان بھی یہیں پر موجود ہے جو ان کے مکان کی نسبت سمندر سے زیادہ قریب ہے مگر چونکہ وہ چھوٹا ہے اس لئے طوفانی ہواﺅں کے حملے بھی اس پر کم اثر انداز ہوئے ہیں۔