Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: پولیس کا سپر ایکشن، ایک رات میں 182بدمعاش گرفتار

غازی آباد۔۔۔۔۔یوپی میں پولیس نے سپر ایکشن کرکے نامزد مجرموں کا انکاؤنٹر کرنے کے بعد غازی آباد میں چھاپہ مار کارروائی کرتےہوئے ایک ہی رات میں 182شاطر بدمعاشوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔ غازی آباد پولیس کے مطابق گزشتہ شب بدمعاشوں کے خلاف آپریشن ’’دستک‘‘چلایا گیا جس میں 182گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے 181پولیس کو مطلوب  تھے۔ جبکہ 101کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری تھا۔ان پر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔پولیس نے کارروائی کے دوران بدمعاشوں کے قبضے سے نشہ آور اشیاء، تقریباً75000روپے نقد،5کاریں، 8موٹر سائیکلیں، 15موبائل کے علاوہ بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔غازی آباد پولیس کپتان نے بدمعاشوں کو کھلا پیغام دیا تھا کہ وہ ضلع چھوڑ دیں ورنہ انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نہ پیسہ ملا اور نہ ہی کھانا، ریلی کے شرکاء کا شکوہ

شیئر: