Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاکی وردی کے بجائے دھوتی کرتے میں سیکیورٹی تعینات

وارانسی۔۔۔۔ بنارس کے مشہور کاشی وشوناتھ مندر میں سیکیورٹی اہلکاراب خاکی وردی کی بجائے دھوتی کرتے میں تعینات کردیئے گئے ۔ یہ پابندی صرف مندر کے احاطے میں ڈیوٹی انجام دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر عائد ہوگی۔کاشی وشومندر انتظامیہ کے رکن پروفیسر چندر مولی اپادھیائے نے پولیس ایڈمنسٹریشن کے اس فیصلے کی تعریف کی۔کاشی وشوناتھ مندر اور احاطے میں3مراحل میں سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔2سال قبل جب وشوناتھ مندر میں مذہبی ثقافتی مہم شروع کی گئی تھی تو اس موقع پرغیر ملکی خواتین کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کیا گیا تھا، ان کے جینز ٹاپ کیپری اور ٹی شرٹ پہن کر مندر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی، انہیں غیر ملکی ڈریس پر ساڑھی پہن کر اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -4ماہ بعد شروع ہوجائیگی رام مندر کی تعمیر، مہنت نرتیہ گوپال داس

شیئر: