لالو کی شوگر کنٹرول سے باہر، ڈاکٹر پریشان
رانچی۔۔۔۔راجندرآیورسائنس سینٹر(رمس)میں زیر علاج چارا گھوٹالہ میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کا شوگر لیول کم نہیں ہورہا ۔ رپورٹ کے مطابق ان کی شوگر فاسٹنگ میں 196اور کھانا کھانے کے بعد 240تھی جو مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم بلڈ پریشر نارمل ہے۔انفیکشن لیول 12000تک پایا گیا جبکہ نارمل 1100تک ہوتا ہے۔ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے ڈاکٹروں نے انہیں انسولین لینے کا مشورہ دیا ہے لیکن لالو پرساد نے انسولین لینے سے انکار کردیا وہ دوا سے کام چلانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر کی کھلی فضا میں ٹہلنے اور واک کرنے سے شوگر کم ہوجائیگی۔ ان کے انکار سے معالجین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر حالات یونہی رہے تو ان کی کڈنی متاثر ہوسکتی ہے ۔