دلت سماج کی جانب سے بھاجپا کے بائیکاٹ کی دھمکی
جالندھر۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کو لیکر حال ہی میں جو احکامات جاری کئے ہیں اس پر قومی صفائی ملازمین تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین کی تنظیم کے چیئرمین پون بابا ، رمپی ، گوپال ، کھوسلہ، شیام لال، اشوک بالمیکی وغیرہ نے کہا کہ تنظیم 2اپریل سے ’’بھارت بند ‘‘مہم کی مکمل حمایت کریگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو واپس کرائیں ورنہ دلت سماج آنے والے دنوں میں بھاجپا کا بائیکاٹ کریگا ۔ رہنماؤں نے زوردیکرکہا کہ مرکزی حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے۔