Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 6 ایکس کی تفصیلات سامنے آگئیں

شیاؤمی کمپنی می 6 اسمارٹ فون کا اپڈیٹڈ ورژن می 6 ایکس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق اس سمارٹ فون میں 5.99 انچ آئی پی ایس ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری ممکنہ طور پر 2910 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کو سرخ ، پنک ، گرے ، سفید ، سلور ، سنہرے اور کالے رنگ میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

شیئر: