Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹرولا موٹو جی 6 کی تفصیلات لیک

موٹرولا کمپنی جی 6 سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فونز جی 6 ، جی 6 پلس اور جی 6 پلے جلد متعارف کرائے گی۔ ‏جی 6 اسمارٹ فون سے متعلق تفصیلات چینی ویب سائٹ پر سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق اسمارٹ فون میں موٹرولا کمپنی اپنے ڈیزائن کے مطابق سرکلر کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پر فنگر پرنٹ سکینر دے گی۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر اور 3 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز تک ہونے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

شیئر: