Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، چین کا بہترین دوست

پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاﺅلی جَن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر پورے ملک میں زوروشور سے کام جاری ہے۔پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کو اپنا سچا دوست سمجھتے ہیں۔سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئےگی۔ سی پیک کی کامیابی میں میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں رابطوں اور تعاون کا اہم کردار ہوگا۔
چاﺅ لی جَن نے بڑی اچھی باتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی چےن کا دےرےنہ خواب ہے، چین پاکستان کو اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 21 ویں صدی کا اہم ترین منصوبہ ہے۔ اس سے افریقہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے 65 ممالک منسلک ہونگے۔
سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی، بنیادی ڈھانچے، صنعتی زونز اور گوادر کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے رواں سال توانائی بحران ختم ہو جائیں گے۔سی پیک سے چاروں صوبے، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا یکساں مستفید ہونگے۔
 

شیئر: