ایم کیو ایم کی ایک اور رکن اسمبلی پی ایس پی میں شامل
کراچی ...ایم کیوایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفوزیہ حمید پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایس پی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پی ایس پی کم عرصے میں اس قدر مقبول ہوئی کہ جو لوگ جانتے نہیں تھے وہ بھی ان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے پہلے دن سے لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ پی آئی بی اور بہادرآباد والوں سے کہتا ہوں آئیں کھلے دل کے ساتھ مل کراس شہر اور صوبے کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ 22 اگست کے بعد بہت کچھ برداشت کیا۔ امید تھی کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم میں جو ہوا وہ ناقابل برداشت ہے۔