لکھنو ....یوپی کے شہر الہ آباد میں دلت رہنما آنجہانی بی آر امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ ہفتے کی صبح لوگوں نے دیکھا کہ ایک پارک میں لگے ہوئے انکے مجسمے کا سر دھڑ سے الگ کردیا گیا ہے۔پچھلے چند مہینوں سے ملک کے مختلف شہروں میں مجسموں پر کالک ملنے اور اس طرح کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں۔ پچھلے ہفتے ہی راجستھان پولیس نے جیسلمیر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توہین کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل مغربی بنگال میں ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے مجسمے پر کالک مل دی گئی تھی۔ اس مہینے کے اوائل میں بھارتیہ جانا سنگھ کے بانی سیما پرساد مکھرجی کے مجسمے کو آسام میں نقصان پہنچایا گیا تھا۔