Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے دورہ عراق کی تردید

ریاض..... وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان جمہوریہ عراق نہیں جائیں گے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے خبر دی گئی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو سراہا ۔

شیئر: