حساس افرادبالی وڈ میں نہ آئیں، سوہا علی
بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان نے حساس طبیعت کے مالک افراد کو مشورہ دیا کہ ایسے افراد شوبز انڈسٹری میں نہ آئیں۔سوہا علی خان نے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ اگر کسی حساس دل شخص کا وزن زیادہ ہوا اور وہ اتفاق سے فلم انڈسٹری میں آگیا تو لوگ اس پر ہر وقت تنقید کرکے اس کا دل توڑدیں گے۔ سوہا علی خان نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ بالی وڈ حساس دل اورحساس طبیعت کے مالک افراد کے لئے نہیں۔ سوہا بہت جلد اپنے شوہر اداکار کنال کھیمو کے ساتھ پروڈکشن ہاﺅس بنارہی ہیں، جس کے ذریعے وہ نئے چہروں کو متعارف کروائیں گی۔