Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر سے محبت کی زندہ مثال

نئی دہلی۔۔۔۔اترپردیش کے شہر متھرامیں بیوی ،شوہر کو معذوری سرٹیفکیٹ،ٹرائی سائیکل اور وہیل چیئر دلانے کیلئے پیٹھ پر لاد کر چیف میڈیکل آفیسرکے آفس پہنچی۔خاتون کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف اداروں میں چکر لگایا لیکن ہر جگہ سے ناامیدی ہاتھ لگی ۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد یوپی کے وزیر بھوپندر چودھری نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ہر ممکن ا مداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔واضح ہوکہ گزشتہ روز ہندوستان بند کے دوران ایک شخص نے اپنے بیمار والد کو اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس طلب کی لیکن ایمبولینس وقت پر  نہ آنے پر والد کو کندھے پر بٹھا کر اسپتال پہنچایا جہاں باپ کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مایاوتی کوڈیڑھ کروڑ روپےکا بجلی بل ادا کرنا پڑا

شیئر: