Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

 انقرہ..... ترک، روسی اور ایرانی صدور نے انقرہ میں شام میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں منعقدہ سمٹ میں ایرانی اور روسی صدور نے کہا کہ شام کے مسئلہ پر تعاون جاری رہے گا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ روسی صدر پوٹین، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان شامی تنازع کے فریقین کے مابین دیرپا جنگ بندی کی خاطر کوششوں کو زیادہ ٹھوس بنائیں گے۔ مارچ 2011 سے شروع ہونے والے شامی بحران کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین لاکھ افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے۔دریں اثناءترک صدرنے کہا کہ ترک فوج شمالی شام میں کرد باغیوں کے خلاف اپنی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ترک فورسز نے گزشتہ ماہ شامی علاقے عفرین میں ان باغیوں کو مکمل طور پر پسپا کر دیا تھا۔
 

شیئر: