Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندوز میں دینی مدرسے پروحشیانہ بمباری کی مذمت

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) جمعیت علمائے اسلام کے اراکین انجینئر عبدالمنان مکی ،مولانا غلام رسول مینگل،  مولانا مراد بخش الحسن ، قاری عصمت اللہ کوڑو،مولانا عبدالغفور کلوئی ، درمحمدملازئی  ،عنایت اللہ خدرانی ، ڈاکٹر حسین ارشاد برماوی،ڈاکٹر عرفان اللہ کنڈی ،انجینئر نوید اقبال اور دیگر نے مشترکہ مذمتی بیان میں افغانستان کے صوبہ قندوزمیں دینی مدرسے پر امریکہ کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا یہ اسلام اور مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے بیگناہ مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے عالمی برادری کو اس بات کا ایکشن لینا چاہئے انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو اب دینی مدرسے میں علم حاصل کرنے والے معصوم بچوں کے گوشت کے پرخچے اڑتے ہوئے نظر نہیں آتے انسانی حقوق کی تنظیمیں اب کہاں گم ہو گئی ہیں یو این او کو تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے واقعات کو نوٹس لینا چاہئے۔

شیئر: