2007ء کا بنا2پونڈ کا سکہ 4ہزار پونڈ میں برائے فروخت
لندن .... یہاں ایک انتہائی نادر روزگار قسم کا برطانوی سکہ ای بے پر نیلام ہورہا ہے جس کی وجہ سے سنسنی سی پھیلی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2پونڈ مالیت کا یہ سکہ ای بے والے 4ہزار پونڈ میں فروخت کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ سکے انتہائی محدود تعداد میں ڈھالے گئے تھے اور وہ بھی اس وجہ سے کہ برطانوی حکومت اپنے یہاں سکے ڈھالنے کی 300ویں سالگرہ منا رہی تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارکڈ اینی1707ء کی پارلیمنٹ میں باہم شامل تھے۔ سکے کی ای بے پر فروخت کا ن وٹیفکیشن جاری ہوئے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں مگر 27امکانی خریداروں نے اس میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سکوں سے دلچسپی رکھنے والے اور انہیں ذخیرہ کرنے والے شائقین کا کہناہے کہ سردست یہ سکہ بہت مہنگا لگ رہا ہے مگر یہ بات بھی طے ہے کہ جو بھی اسے خریدے گا اور اپنے سکوں کے ذخائر میں شامل کریگا اس کا سر فخر سے بلند ہوجائیگا۔ سکے کی ڈیزائننگ کچھ ایسی ہے کہ یہ چار حصوں میں بٹا نظر آتا ہے اور اس پرایک گلاب کی تصویر بھی نقش ہے۔ یہ حصہ اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ بقیہ دو حصوں میں موجود نقوش ہاؤس آف پارلیمنٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکوں کے ڈھالے جانے کی 300ویں سالگرہ کے موقع پرجو 75لاکھ سکے ڈھالے گئے تھے وہ اب زیر گردش نہیں مگر انکے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ سکوں سے دلچسپی رکھنے والوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ 10سے11 برسوں میں یہ سکہ شاذو نادر ہی نظر آیا ہے اسلئے اسکی ندرت اور قیمت دونوں مناسب ہیں۔