Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5سادھوؤں کو وزیر بنانے پر کانگریس ناراض

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت اب مذہبی اور سماج کے سنتوں کے ذریعے ماحول بنانے میں لگی ہوئی ہے۔نرمدا ندی کیلئے عوامی بیداری مہم چلانے کیلئے 5سادھوؤں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا جنہیں ریاست کے وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ کانگریس کے صوبائی ترجمان پنکج چترویدی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ شیوراج کی طرف سے سادھوؤں کو وزیر بنانا انتخابات میں سادھو اورپیروکاروں کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔واضح ہو کہ سادھوؤں کو ریاست میں وزیر کا درجہ دیئے جانے کا پہلا واقعہ ہے۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بھاجپا کو صرف ووٹ حاصل کرنے کی حوس ہے۔ اس کیلئے وہ انتہائی نچلی سطح تک جانے کیلئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ڈکیتوں کو بھی وزیر بنالے تاکہ ان کے اور ان کے کارندوں کے ووٹ حاصل ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -اعظم خان پر ملک سے غداری کا مقدمہ خارج

شیئر: