اجزاء۔
میکرونی۔دو پیالی
بون لیس چکن ۔ آدھا کلو
لہسن، ادرک۔ ایک چائے کا چمچ
گاجر۔دو عدد
شملہ مرچ۔ ایک عدد
بند گوبھی۔ ایک چھوٹی( باریک کٹی ہوئی)
مٹر۔ ایک پیالی
نمک۔ حسب ذائقہ
چائنیز سالٹ۔ دوچائے کے چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی )۔آدھاچا ئے کا چمچ
سویا ساس۔تین کھانے کے چمچ
سرکہ۔دوسے تین کھانے کے چمچ
چلی ساس۔ ایک سے دوکھانے کے چمچ
تیل۔تلنے کے لئے
ترکیب :سب سے پہلے چکن کو نمک اور لہسن ادرک ڈال کر ابال لیں۔(ابالتے وقت پانی کاکم سے کم استعمال کریںتاکہ یخنی ضائع نہ ہو)۔چکن ابالنے کے بعداسے شریڈ کرلیں۔اب تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں اور ایک فرائنگ پین میں تھورا سا تیل ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔پھر اس میںشریڈ کیا ہوا چکن بھی شامل کر لیں اور تمام مصالحہ جات شامل کر لیں۔میکرونیز کو الگ سے ابال لیں اور اس کے بعد ان کو ٹھنڈے پانی سے گزار لیں، تاکہ وہ علیحدہ رہیں۔ اس کے بعد اس آمیزے کو میکرونیز میں ملا لیں اور ہلکی آنچ پر10سے 15منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں، گرم گرم پیش کریں۔