آنر 10 پندرہ مئی کو لانچ ہوگا
ہواوے کمپنی 15 مئی کو لندن میں آنر 10 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ کمپنی نے لانچنگ کی تقریب کے دعوت نامے اور فون سے متعلق چند بنیادی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اسمارٹ فون میں میٹل فریم اور گلاس بیک ڈیزائن دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کو شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔