نارتھمبرلینڈ .... یہاں ایک انتہائی دلگداز اور جذباتی قسم کا آئی فون سے تیار کردہ وڈیو جاری ہوئی ہے جس میں ایک پانچ سالہ معذور بچے کو زندگی میں پہلی بار بغیر کسی مدد اور سہارے کے چلتے دکھایا گیا ہے۔ یہ وڈیو اس لئے بھی دلگداز قرار دیاجارہا ہے کہ فیلکس ڈیوڈسن نامی یہ بچہ جوڑوں کی خرابی کے مرض کاڈیوفیسو ٹیوٹانیس سنڈروم میں مبتلا تھا۔ جس میں ہڈیاں بھی پلپلی ہوجاتی ہیں۔ یہ بیماری اتنی انوکھی اور حیرت انگیز ہے کہ اس مرض میں مبتلا افراد کی عالمی تعداد 300سے زیادہ نہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کی کیفیت کے بارے میں طبی دنیا کو اب تک جو معلومات حاصل ہیں وہ سیر حاصل نہیں۔ ان میں کمی ہے اور جب تک یہ کمی پوری نہیں ہوگی ایسے مریضوں کا علاج تسلی بخش طریقے پر نہیں ہوسکے گا۔ فیلکس کی ٹانگوں کی ہڈیوں کے جوڑ اتنے پلپلے ہوگئے تھے کہ ذرا سی حرکت پر ہی مڑ جاتے تھے اور یہ بچہ گر جاتا تھا۔ بچے کی تازہ ترین تصویر اس کے ٹیچروں نے جاری کی ہے۔ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کیفیت ایک انتہائی عجیب قسم کی جینیاتی خرابی کا نتیجہ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ یہ بچہ زندگی میں کبھی چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہوسکے گا مگر اس بچے نے چل کر دکھادیا ۔