Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے،کنگنارناوت

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے۔ کسی فنکار کو اپنی ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکار ہ کنگنا رناوت نے کہا کہ میں کبھی ایسے پراجیکٹس کا انتخاب نہیں کرتی جن سے صرف اپنی پوزیشن بہتر کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے کس طرح کا کام کرنا ہے اور کس طرح کا کام نہیں کر نا ۔ میں ہمیشہ خود سے یہی کہتی ہوں کہ بس میں نے کام کرناہے۔
 

شیئر: