برلن .... کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے ہسپانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے جمہوریت اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرے۔ جرمن دارالحکومت برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈرڈ حکومت کو کاتالونیا کے ساتھ مذاکرات اور ثالثی کا نیا سلسلہ شروع کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ کاتالونیا کے سابق صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب جرمنی کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ کاتالونیا میں علیحدگی اور آزادی کی تحریک چلانے پر پوج ڈیمونٹ پر بغاوت کے الزامات عائد ہیں جبکہ میڈرڈ حکومت نے ان کے یورپی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔