مصر میں سوشل میڈیا پر’بچوں کو گود لینے‘ اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
سوشل میڈیا اکاونٹس پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا( فوٹو: العربیہ)
مصری وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر’بچوں کو گود لینے‘ اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے۔
ابتدائی طورپر 9 افراد کو اس حوالے سے حراست میں لیا گیا جن کے فیس بک پیجز پر اس قسم کا مواد اپ لوڈ ہوا تھا۔
العربیہ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سوشل میڈیا اکاونٹس پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرکے انہیں تحقیقاتی اداروں کے حوالے کیا گیا۔‘
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے پیجز اصل نہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لوگوں کو لوٹنے کے لیے ان پیجز کا سہارا لیا گیا جس میں یتیم بچوں کو گود لینے کی ترغیب دی گئی تھی۔
وزارت کا کہنا تھا’ پیجز کے ایڈمنز کو قانونی ادارے کے حوالے کیا گیا ہے جہاں ان سے جامع انداز میں تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اصل معاملے کو سامنے لایا جاسکے۔
واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے فیس بک پر متعدد پیجز وائرل ہو رہے تھے جن میں ایک شیر خوار کو دکھا کر اسےگود لینے کے لیے رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا۔‘
سوشل میڈیا پر اس قسم کی غیرمعقول مہم پر مصریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔