شوہر نے دیا وفاداری کا ثبوت
پٹنہ۔۔۔۔دنیا عالمی یوم صحت منا رہی ہے جبکہ بہار میں مریض کو اسپتال میں اسٹریچر کی بنیادی سہولت میسر نہیں۔ ایک واقعہ نالندہ کے میڈیکل کالج اسپتال میں دیکھنے کو ملا۔ وہاں ایک نازک حالت میں مریض کو الٹراساؤنڈ کیلئے آدھا کلو میٹر دور ریڈیا لوجی ڈیپارٹمنٹ تک لے جانے کیلئے کوئی ذریعہ نہیں ملا۔آٹو رکشہ لانے پر اسپتال کے گارڈ نے ڈرائیور کو ڈانٹ پلائی تو شوہر نے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے بیوی کو گود میں اٹھایا اور سڑک پارکرکے تقریباً 50میٹر دور واقع سینٹر آف ایکسیلینس بلڈنگ کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پہنچایا۔واقعہ کی بابت اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آنند پرساد سنگھ نے کہا کہ مریض کو سینٹر تک لے جانے کی سہولت ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جائیگی۔