مئو میں آٹو ڈرائیوروں کا دھرنا اور جلوس
لکھنؤ- - - - مئو میں آٹو ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں دھرنا دیا اور جلوس نکالا۔اس سلسلے میں ایک محضر نامہ ضلع مجسٹریٹ کو سونپنے جارہے تھے لیکن راستے میں پولیس نے روک دیا۔ آٹو ڈرائیوروں نے جب رکاوٹ توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر جم کر لاٹھیاں برسائیں۔ دوڑا دوڑا کر بری طرح پیٹا جس میں ایک درجن سے زائد آٹو ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ ان کے 2ٹریڈ یونین لیڈروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔