Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارمونز پر مشتمل انرجی ڈرنکس سے گریز کیا جائے ، ڈاکٹر الخضیری

 ریاض.... ماہر سرطانی امراض اور طب بدیل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فہد الخضیری نے کہا ہے کہ فٹنس سینٹروں میں ہارمونز اور دیگر ممنوعہ مواد پر مشتمل انرجی مشروبات سے سپلائی نہ کئے جائیں ۔ ڈاکٹر الخضیری نے ٹویٹر پیغام میں نوجوانوں کو متنبہ کیا ہے کہ فٹنس سینٹروں میں بعض کارکن نوجوانوں کو چوری چھپے ممنوعہ مشروبات کے استعمال کی ترغیب دیتے ہیں جو انتہائی غلط عمل ہے ۔ ایسے مشروبات سے جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے جس کے اثرات بعد میں ظاہر ہو تے ہیں ۔ ڈاکٹر الخضیری نے مزید کہا کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال ویسے ہی مضر صحت ہوتا ہے جبکہ وہ ڈرنکس جن کے مرکبات کے بارے میں قطعی وضاحت نہ کی گئی ہو کسی طرح استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔

شیئر: