ایوشمان کھرانا کنسرٹ کریں گے
بالی وڈ کے اداکار ایوشمان کھرانا کنسرٹ کریں گے وہ جلد ایک لائیو کنسرٹ کا حصہ بنیں گے ۔ اس میوزک کنسرٹ میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ ان کا ساتھ دیں گے۔اداکاری کے ساتھ ایوشمان اپنی آواز کا جادوبھی جگاچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ کنسرٹ اگلے ماہ امریکہ میں ہوگا ۔ واضح ہوکہ ایوشمان کا شمار معروف ریڈیو جوکی میں بھی ہوتاہے۔ بالی وڈ میں اداکاری سے قبل ایوشمان ریڈیو کے معروف میزبان رہ چکے ہیں۔