بابر اعظم اور حسن علی کو آئی سی سی کیپس مل گئیں
جمعرات 12 اپریل 2018 3:00
لاہور: پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاری کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے پہلے دن ساتھی کرکٹرز کی موجودگی میں کیپس دونوں کرکٹرز کے حوالے کیں۔حسن علی اور بابر اعظم آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کےلئے بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی پرمینجمنٹ اور شائقین کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر سال ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کرتی ہے جس میں تمام ممبر ممالک کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوںکو شامل کیا جاتا ہے، اس مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں فاسٹ بولر حسن علی اور بیٹسمین بابر اعظم کو شامل کیا گیا ہے۔