Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹیمپرنگ نہ آتی ہے نہ سیکھنی ہے ، حسن علی

 
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں آصف علی کے 3چھکوں کو بھول گیا اور ان کا کوئی دباو نہیں، اس وقت میں وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھااس لئے لائن لینتھ پر قابو نہ رکھ پایاتھا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں اور بہت خوشی ہے کہ ہوم گراونڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اسٹرائیک بولر ہوں جس کا دباوہوتا ہے اور ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر بولنگ کروں، ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے۔ سرفراز احمد کپتان ہیں، انہیں بڑا بھائی سمجھتا ہوں۔ حسن علی نے کہا اسٹیڈیم میں شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گے تو اچھا پیغام جائے گا۔ بال ٹیمپرنگ تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انہیں نہ بال ٹیمپرنگ آتی ہے اور نہ ہی کبھی سیکھنی ہے۔
 

شیئر: