Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل وقف نامہ شاہجہاں کی دستخط کا دکھائیں ، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے تاج محل پر مالکانہ حقوق کا دعویٰ کرنے والے سنی وقف بورڈ کو ایک ہفتے میں مغل حکمراں شاہجہاں کی دستخط شدہ دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی ) کی عذرداری پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مغلیہ عہد کے خاتمے کے بعد تاج محل اور دیگر تاریخی عمارتیں انگریزوں کو منتقل ہوگئی تھیں۔ آزادی کے بعد سے یہ مقبرہ حکومت کے پاس ہے اور محکمہ آثار قدیمہ اس کی دیکھ بھال کررہا ہے لیکن بورڈ کی جانب سے یہ دلیل پیش کی گئی تھی کہ بورڈ کے حق میں شاہجہاں نے ہی تاج محل کا وقف نامہ تیار کرایا تھا۔ اس پر بنچ نے کہا کہ آپ ہمیں شاہجہاں کی دستخط شدہ دستاویز دکھائیں۔اس کیلئے عدالت نے وقف بورڈ کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ تاج محل ملکیت کے سوال پر سماعت کے دوران چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں قائم بنچ نے کہا کہ بغیردستاویزی ثبوت کے کو ن یقین کریگا کہ تاج محل وقف بورڈ کی ملکیت ہے؟۔
مزید پڑھیں:- - - -بیجا طاقت اور دولت انتخابی نظام کوکمزورکررہا ہے، منموہن

شیئر: