تیکھی مرچیں کھانے کے مقابلے میں شریک شخص کو ہولناک درد سر
جمعرات 12 اپریل 2018 3:00
نیویارک.... یہاں تیکھی مرچیں کھانے کے مقابلے میں شریک ایک شخص کی حالت اسپتال میں حالت بیحد نازک بتائی جارہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مقابلے میں شریک 34سالہ شخص نے دنیا کی تیکھی ترین مرچ ”کیرولینا ریپر“ کھانے کی کوشش کی مگر یہ مرچ اس کے اندازے سے کہیں زیادہ تیکھی، تیز بلکہ ناقابل برداشت ثابت ہوئی اور مرچ کھانے کے دوران ہی اسے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے دما غ میں بجلی کوند رہی ہو۔ آنکھیں دھندلاگئی اور سر چکراگیا۔ اسے انتہائی نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ اس کے دماغ کی کئی شریانیں تباہ ہوچکی ہیں۔ واضح ہو کہ اب تک دنیا کی تیکھی مرچ کے طور پر جیلاپانو کا نام لیا جاتا ہے مگر کیرولینا ریپر اس سے بھی 400گنا زیادہ تیکھی اور تیز ہے۔ اب وہ نیویارک کے اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگر اسکی حالت سنبھل بھی گئی تو کافی دنوں تک اس کے سر میں کرنٹ دوڑتا محسوس ہوگا۔ سر درد انتہا کی حد کو پہنچ جائیگا اور ایک عرصے تک گردن میں بھی تکلیف ہوتی رہیگی۔اس شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے اس قسم کا واقعہ اور کیرولینا ریپر کا ایسا اثر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔