Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے نیا فوکس موڈ پیش‎

انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں جس میں فوکس موڈ اور مینشن اسٹیکرز شامل ہیں۔ فوکس موڈ کو انسٹاگرام اسٹوریز کے کیمرہ فارمیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی مدد سے صارفین بوکیھ افیکٹ کے ساتھ تصاویر لے سکیں گے۔ فوکس موڈ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کا بیک گراؤنڈ انسٹاگرام بلر کردے گا۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹاگرام نے سپرزوم بٹن کے ساتھ فوکس بٹن کو شامل کیا ہے۔اس فیچر کو آئی فون 6 ایس اور اس کے بعد آنے والے آئی فون ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ انسٹا گرام نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لئے مینشن اسٹیکرز بھی متعارف کرا دیئے ہیں جس کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں کو کسی بھی اسٹوری میں اسٹیکر کے ذریعے ٹیگ کر سکیں گے۔
 

شیئر: