Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار کے دلفریب ملبوسات‎

بہار کی ہر رت ہی نرالی ہے ۔ یہ موسم خوشگوار اورہردلعزیز  تو ہے ہی ، اس میں ہر رنگ منفرد اور ہر لباس بھی من موہنا  لگنے لگتا ہے ۔ جیسے بہار مزاج کو بدل دیتی ہے ایسے ہی موسم کی مناسبت سے فیشن میں ان ہونے والے دلفریب ملبوسات اپنی دلکشی کے باعث ایک منفرد حیثیت حاصل کر لیتے ہیں ۔ سردیوں میں روکھے پھیکے سویٹر اور شالوں سے دل بھرجانے کے بعد بہار کے خوش رنگ ملبوسات نگاہوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ۔ لیکن بہار کے آنے پر جذباتی نہ ہوجائیں بلکہ سوچ سمجھ کر اپنے پر بہار ملبوسات سے لگانے کی تیاری کریں ۔ اس کے لئے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ آجکل کس قسم کے ملبوسات پسند کیے جارہے ہیں ۔ عام طور پر فیشن انڈسٹری میں آجکل طویل اور مختصر لمبائی والی فراکیں راج کرتی نظر آتی ہیں ۔ یہ فراکیں انگرکھا اسٹائل میں بھی ہیں ،  پشواز کے روایتی انداز میں بھی اور مغربی گاون ڈریس کی شکل میں بھی ۔ جنہیں اپنی پسند کے مطابق اپنایا جا سکتا ہے  اور ان پر اپنی مرضی کے ڈیزائن بنوا کر پرنٹڈ اور  ایمبرائیڈڈ ملبوسات تیار کروائے جا سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ نئے انداز کی ان فراکوں  کو سلوانے میں عام قمیض سے زیادہ کپڑا درکار ہوتا ہے لہذا ملبوسات کی شاپنگ کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھیں اور فراک کے لیے کم از کم  پانچ  گز کپڑا ضرور خریدیں . 
 

شیئر: