Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روینہ ٹنڈن کاناقدین کو کرارا جواب

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ عوامی شخصیت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان پر کبھی بھی، کسی وقت بھی کھلے عام تنقید کی جاسکتی ہے۔ عوامی شخصیت میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے ۔یہ بات انہوں نے ٹویٹر پر تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنائے جانے کے بعد جوابی ٹویٹ میں کہی ۔43 سالہ اداکارہ پر تنقید اس وقت کی گئی جب انہوں نے 7 اپریل کو اپنے 12 سالہ بیٹے رنبیر تھدانی کی جانب سے ’سوئمنگ‘ میں 3 گولڈ میڈل اور ایک برونز میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی تصویر شیئر کی جس کے بعد کئی افراد نے الزام عائد کیا کہ یہ میڈلز اور سرٹیفکیٹس پیسوں سے خریدے گئے ہیں۔اداکارہ نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے بے وقوف اور فرسٹریشن کا شکار قرار دیاتاہم کئی افراد نے اداکارہ کو بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی
 

شیئر: