Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونی منڈیلا کی تدفین

سیوٹو ، جنوبی افریقہ..... جنوبی افریقہ کے سابق صدر آنجہانی نیلسن منڈیلا کی سابقہ اہلیہ ونی منڈیلا کو ہفتے کی صبح سپرد خاک کردیا گیا۔ انکی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین ہوئی۔ انہوں نے نسلی امتیاز کے خلاف زبردست جدوجہد کی تھی جس کی بناءپر پورے ملک میں انکا احترام کیا جاتا تھا۔انکا انتقال اس ماہ کے اوائل میں جوہانسبرگ کے ایک اسپتال میں ہوا تھا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ انکی عمر 81برس تھی۔ منڈیلا سے طلاق کے بعد بھی وہ ملک کی ایک ممتاز شخصیت تھیں اور انہوں نے سیاست میں حصہ لیا تھا۔ انہیں ”قوم کی ماں“ کہا جاتا تھا۔ تدفین سے پہلے ہی ہزاروں سوگوار انکے گھر کے قریب جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے سیاہ ، ہری اور سنہرے رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

شیئر: