شبیر قائم خانی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر قائم خانی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ۔مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں با ضابطہ اعلان کیا۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام گروپوں کے لوگوں کو پی ایس پی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہماری پارٹی میں جھوٹ نہیں بولا جارہا۔ ٹی وی پرکچھ اور بند کمروں میں کچھ اور کی سیاست نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ذات کے لئے یا ذاتی مفاد کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے جو لوگ کسی بھی ایم کیوایم میں رہ گئے ان کےلئے بانہیں پھیلاتا ہوں۔اب بھی ان کےلئے راستہ کھلا ہے۔ اس موقع پر شبیر قائم خانی نے کہا کہ مصطفی کمال نے تو بہت دعوت دی۔ اب میں فاروق ستار اور عامر خان کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آجائیں۔اب وہ ایم کیو ایم نہیں رہی۔ وہ لوگ نہیں ہیں۔ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ آج شہداءکو کوئی نہیں پوچھتا۔