دورہ انگلینڈ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہو گا
لاہور: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چوتھے دن بھی جاری رہا، انگلش بلے بازوں کی مشکل وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کرکٹرز بولنگ اٹیک بہتر بنانے کی کوشش میں خوب محنت کریں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے سیریز کیلئے 16 رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے ایک روز بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔