کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ فیصلے کی گھڑی آگئیہے، کشتیاں جلادیں۔ وڈیو بیان اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل شدت سے جاری ہے۔ پی ایس پی والے فون پر دھمکیاں دیتے اور بلاوا بھی بھیجتے ہیں۔ زبردستی انتخابی سیاست سے دور کیا جا رہاہے۔ مر جاوں گا مگر پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاوں گا۔ایم کیوایم کے لئے جیووں کگا اورایم کیوایم کے لئے مروں گا۔فاروق ستار نے الزام لگایا کہ 38،38سال سیاسی جدوجہد کرنیوالوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔کراچی میں پتنگ اورایم کیوایم کو سیاست سے باہر رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اپنے قائد کی قربانی تک دیدی ۔ اب ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ تنظیمی اختلاف کا بہانہ بنا کر بھی سیاست کی جارہی ہے۔ بہادرآباد کے ساتھیوں کو بھی سیاست کا چسکا لگا ہواہے۔ کارکنوں میں پروپیگنڈا کیاجار ہا ہے کہ اراکین کوخودپی ایس پی میں بھجوارہاہوں۔انہوں نے کہا کہ آج مہاجروں اور مظلوموں کا مقدمہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی عدالت میں دائرکردیا۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف کراچی کا مینڈیٹ چھیننے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ اب فیصلے کی گھڑی ہے۔ کوئی فیصلہ کرناہے۔ کارکنان ہنگامی اجلاس میں بھر پور شرکت کریں۔