ظہران میں29ویں عرب سربراہ کانفرنس شروع
ظہران: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں 29ویں عرب سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔شاہ سلمان نے ظہران کے کنگ عبد اللہ ثقافتی سینٹر میں کانفرنس سے پہلے پہنچنے والے وفود کااستقبال کیا۔ بعد ازاں عرب سربراہوں کا اس موقع پر گروپ فوٹو لیا گیا۔ اس موقع پر ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔