Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند مشروبات کریں ٹینشن اور ڈپریشن کی چھٹی‎

 مختلف مشروبات اور عرقیات تندرستی کے لیے بے حد اہمیت  رکھتے  ہیں ۔ یہ انسانی جسم کے کارخانے کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ مشروبات ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو بڑھا کر انسان کو تندرست و توانا بناتے ہیں ۔ گاجر کی سمودی ایک ایسا ہی مشروب ہے  . یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ہے اور جلد میں نکھار  پیدا کرتا ہے ۔ الزائمر یعنی نسیان کے مرض میں بھی گاجر کی سمودی پینے سے بے حد افاقہ ہوتا ہے ۔ گاجر میں بیٹاکیروٹین بکثرت پایا جاتا ہے جو نہایت مقوی اینٹی   آکسیڈنٹ ہے  .  گاجر  وٹامن اے اور سی سے بھی بھرپور ہوتی ہیں  . یہ  بصارت کو بہتر بناتی ہے اور جلد کو خوبصورتی اور لچک فراہم کرتی ہے ۔ 
کرین بیری کا جوس بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور ڈپریشن بھگانے کے لئے بہترین مانا جاتا ہے ۔ یہ تیزاب اور اساس کا توازن برقرار رکھتا ہے اور گردوں کی صحت کے لئے موثر ترین ہے ۔ کرین بیری کا جوس جسم میں پتھریوں کو زائل کرتا ہے معدے کے زخم کو مندمل کرتا ہے اور شوگر کے مرض میں بھی بے حد مفید ہے کیونکہ یہ  خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے ۔
اسکےعلاوہ چاکلیٹ ڈرنکس بھی ڈپریشن بھگانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ کوکو غذائی کاربوہائیڈریٹس ہیں جو جسمانی اعضاء کو طاقت اور توانائی فراہم کرتے ہیں ۔ چاکلیٹ ڈرنکس  ریڈ بلڈ سیلز  کی فعالیت اور دماغی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ مشروب اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل سے بچاتا ہے ۔ یہ ٹینشن اور ڈپریشن دور کرنے والے اہم مشروبات میں شامل ہے ۔ یہ جلد بڑھاپا طاری ہونے کے عمل کو بھی سست  روی کا شکار کردیتا ہے .
 

شیئر: