Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی حکومت نے 4بار کیمیائی اسلحہ استعمال کیا، تھریسا

لندن..... برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی حکومت نے اپنی عوام پر4 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میںتھریسا مے نے شام میں فوجی کارروائی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہماری فوجی مداخلت کا وہاں پر جاری خانہ جنگی کے ساتھ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم نے یہ اقدام شامی حکومت کو تبدیل کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ شام میں فوجی کارروائی کا مقصد شامی حکومت کو اپنی قوم کے خلاف کیمیائی حملوں سے باز رکھنا ہے۔

شیئر: