Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی، فوجی آپریشن جاری،14 دہشتگرد ہلاک

استنبول..... ترکی میں جاری فوجی کاروائی کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ضلع آعری میں شدت پسندوں کے خلاف جاریآپریشن کے نتیجہ میں 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ، اس آپریشن میں 2 ترک فوجی بھی شہید ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

شیئر: