Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی میں جلد عالمی اعزاز سمیٹے گا، عمران بٹ

لاہور:پاکستانی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عالمی اعزازات حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ عمران بٹ کا کہناتھا کہ کامن ویلتھ گیمز کے پول میں روایتی حریف ہند اور انگلینڈ کیخلاف ہمارے میچز خاصے سنسنی خیز رہے۔ ابتدا میں خسارے میں جانے کے باوجود کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور عمدہ کم بیک کرتے ہوئے میچ برابر کیے۔گول کیپر کا کہنا تھا کہ میں مکمل فٹ ہوں ،میگا ایونٹ کے دوران میرے خلاف صرف7 گول اسکورہوئے۔ عمران بٹ کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی اور ایشین کپ کے دوران اچھاکھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا۔ بٹ نے کہا کہ غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمنزکے آنے سے ٹیم کو خاصا فائدہ ہوا ہے۔ وہ گراونڈ میں پریکٹس کے دوران اور ٹیم میٹنگز میں بھی کھلاڑیوں کی گیم میں بہتری لانے کیساتھ انھیں ذہنی طور پر بھی مضبوط کرنے کی کوشش کر تے ہیں، ان کی مفید ٹپس کا پلیئرز کو فائدہ ہوا اور کامن ویلتھ ہاکی میچوں کے دوران خسارے میں جانے کے باوجود میچز برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

شیئر: