Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیعہ منصوبے کا سنگ بنیاد

ریاض... چند روز بعد دنیا کے سب سے بڑے تفریحی منصوبے پر کام شروع کردیا جائیگا۔ القدیعہ منصوبے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے سازوسامان ریاض کے جنوب مغربی مقام پر پہنچا دیا گیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپریل 2017 ءمیں القدیعہ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ پروگرام کے مطابق 2018ءکے آغاز میں اس کے سنگ بنیاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے کے عین مطابق کام شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کا افتتاح 2022ءمیں ہوگا۔ القدیعہ، سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ثقافتی تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا شہر ہوگا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ یہ 334مربع کلو میٹر پر سفاری کبریٰ کے علاقے میں تعمیر ہوگا۔

                   

شیئر: