ابھا..... خمیس مشیط میں 10برس میں مکمل ہونے والا انڈرپاس معمولی بارش کے بعد پانی بھر جانے کے باعث بند کردیاگیا۔ مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انڈرپاس تیار کرنے والی کمپنی کا احتساب کیا جائے۔ آخر انڈرپاس کی تیاری میں 10برس لگانے کے باوجود معمولی بارش پر اس کا غرق آب ہوجانا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ عسیر ریجن کا سب سے لمبا انڈر پاس ہے اور خمیس مشیط میں اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔