Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے کے اختتام پر کئی علاقوں میں خوفناک بارش کا امکان

طائف.... محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ طائف ، الہدا، الشفاءاور آس پاس کے مقامات پر بارش ہوگی۔ تیز ہوائیں چلیں گی، ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ طائف میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل ناصر الشریف نے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ وادیوں اور برساتی نالو ں سے گزرنے سے پرہیز کریں۔موسمیات کے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دنوں مملکت کے متعدد علاقوں میں جاری گرد وغبار کا طوفان ہفتے کے اختتام پر تاریخی بارشوں کے بعد چھٹ جائے گا۔ کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہو گی۔ ممکن ہے خطرناک قسم کے سیلاب کی صورت اختیار کرلے۔ قصیم اورریاض کے علاقے گردوغبار کی زد میں ہیں۔ منگل کو باحہ ریجن کی کئی کمشنریوں میں متوسط اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ 
 

شیئر: