Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کمپنی نے مستقبل کی اڑن کار کی جھلک دکھلا دی

نیویارک....  امریکہ کی ایک مشہور آٹو کمپنی  ٹیرافوگیا نے اڑن ٹیکسی یا مستقبل کی نئی کار کا نمونہ ڈیزائن کرلیا ہے اور اسکے بارے میں جو تفصیلات  معلوم ہوئی ہیں  انکے مطابق  ٹی ایف 2کے نام سے تیار کی جانے والی اڑن ٹیکسی زمین پر بھی چلے گی اور اڑان بھی بھر سکے گی اوردونوں صورتوں میں اسکی کارکردگی اچھی اور مثالی ہوگی۔ اس کے اندر کچھ ایسے پوڈ لگے ہیں جنہیں بووقت ضرورت اس سے منسلک بھی کیا جاسکتا ہے اور کام ہوجانے کے بعد اس سے الگ بھی کیا جاسکتا ہے او ریہ سارا کام صرف دو منٹ میں ممکن ہوسکے گا۔  کہا جاتا ہے کہ جس ٹیکنالوجی کے تحت اسے تیار کیا جارہا ہے اسے اوبر اور کئی دوسری کمپنیو ں نے بھی اپنا لیا ہے۔اوبر والے 2020ء تک اپنی اڑن ٹیکسی سامنے لانا چاہتے ہیں۔ اسکی ساری تیاری یہ ہے کہ 2028ء میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یہ سواری عام ہوجائے تاکہ اولمپکس کے موقع پر جو ٹریفک اژدحام ہوتا ہے اور لوگوں کو جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی ختم ہوجائے۔
مزید پڑھیں:- - - -20کروڑ50لاکھ سال پرانے سمندری عفریت کا جبڑادریافت

شیئر: