Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں پانی، گرمی کا بہترین ساتھی

لیموں قدرت کی ایک ایسی بیش بہا نعمت ہے  جو  نہ صرف کڑکڑاتی گرمی  میں  جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ لیموں کے عرق کو پانی میں  ملا کر پینا صحت کے لیے بھی  مفید ثابت ہوتا ہے .  لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات  شامل ہوتے ہیں۔لیموں پانی  میں اینٹی آکسیڈینٹ  خصوصیات بھی  موجود ہوتی ہیں   جو   میٹابولزم کو بہتر بنا کر جسم کو طاقت فراہم کرتی ہیں  اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کی صفائی   میں مدد دیتی  ہیں  ۔لیموں پانی  نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے  اور گیس کو کم کرنے میں بھی  مددگار ثابت ہوتا ہے .  اس میں موجود  پوٹاشیم جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول کرتا  ہے . یہ پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کے مسائل سے بھی بچاتا ہے .  لیموں میں موجود وٹامن سی نزلہ زکام اور ورم کو دور کرنے کے لیے مفید ہے .  اس کے چھلکوں میں موجود پولی فینول  اضافی چربی کو پگھلا کر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے . 
لیموں ایک بہترین کلینزر بھی ہے . یہ جلد میں موجود تیزابی اثرات  کو کم کرکے  دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے .  لیموں پانی فوڈ پوائزننگ ، جسم کے مختلف حصوں میں درد ،  نیند کے مسائل اور  تھکاوٹ  کو دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے .   یہ جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو کم کرتا ہے اور جوڑوں میں درد اور سوجن کا خاتمہ کرتا ہے . یہ  دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور موسمی امراض سے بچانے میں  بھی مدد  گارثابت ہوتا ہے۔
 

شیئر: