بی جے پی لیڈرز مجرمانہ ذہنیت کے حامل ہیں، سدا رمیا
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
بنگالورو۔۔۔۔کرناٹک کی 224اسمبلی نشستوں پر 12مئی کو ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں حکمراں جماعت کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے اپوزیشن جماعت بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے اسے مجرموں کی پارٹی قراردیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مجرموں کی پارٹی ہے تاہم ان میں سبھی مجرم نہیں لیکن بعض کی سوچ مجرموں جیسی ہے ۔